سر درد کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جن کے بارے میں جان کر اس درد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے



سر درد کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں. جن کے بارے میں جان کر اس درد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ سر درد کا سامنا ہر انسان کو اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور کرنا پڑتا ہے- بعض افراد کسی جسمانی عارضے کے سبب اس درد میں مبتلا ہوتے ہیں جب کہ بعض افراد کے اس درد کی وجہ کچھ ایسی الرجیز ہوتی ہیں جو ان کو کھانے پینے کی اشیا سے ہو سکتی ہے اور ان اشیا کا استعمال ان کے سر کے درد میں اضافے کا باعث ہو سکتی ہیں- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اشیا کے بارے میں بتائيں گے جو درد میں اضافے کا باعث ہو سکتی ہیں1: کیفین والے مشروبات   عام طور پر سر درد میں مبتلا افراد سر درد کو آرام پہنچانے کے لیے چائے اور کافی کا سہارہ لیتے ہیں . کیفین کا ایک حد تک استعمال اگر سر درد اور مائگرین کو آرام پہنچاتا ہے. تو اس کے عادی افراد اگر کیفین کا استعمال نہ کریں تو اس سے بھی سر درد بڑھ سکتا ہے ,اور یہ سر درد کی وجہ بھی بن سکتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ وہ افراد جو کیفین کے عادی نہیں ہیں ایسے افراد اگر سر درد کی صورت میں کیفین کا استعمال کریں تو ان کو اس سے حساسیت کے سبب اس درد کی شدت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے-

2: زیادہ چکنی اشیا سر درد کی حالت میں ایسی غذا کا استعمال جو کہ دیر سے ہضم ہونے والی ہوں سر درد کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں. کیوں کہ زیادہ چکنی چیزیں دیر تک معدے میں موجود رہتی ہیں اور ان کے دیر سے ہضم ہونے کے سبب معدے میں گیسیں پیدا ہوتی ہیں. اور یہ گیسیں دماغ کی طرف جا کر سر درد میں اضافے کا موجب بن سکتی ہیں- ڈبہ بندغذائیں ڈبہ کے اندر بند غذاؤں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کے لیے ان کے اندر ایسے کیمیکل شامل کیے جاتے ہیں جو کہ انہیں دیر تک تازہ رکھتے ہیں مگر بعض افراد میں ان کیمیکل سے حساسیت موجود ہوتی ہے اور ایسی غذاؤں کا استعمال ایسے افراد کے سر کے درد کی شدت کو بڑھا دیتے ہیں-










Post a Comment

0 Comments