مارچ23 یوم پاکستان منایا جاتا ہے

پاکستان 1947 میں آزاد ہوا آزادی سے پہلے لازوال جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا پاکستان بننے کے بعد سال میں بہت سے دن منائے جاتے ہیں . ان میں سے ایک دن 23 مارچ ہے .جس دن یوم پاکستان منایا جاتا ہے . اس دن ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے. اور اس کے ساتھ ساتھ ملک میں فوجی پریڈ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے پاکستان بننے سے پہلے 23 مارچ 1940 کو کو قرارداد لاہور کے نتیجے میں ایک الگ وطن کی کوشش کے بارے میں عہد کیا گیا تھا یہ عہد23 مارچ 1940 کو لاہور میں ایک قرارداد کے ذریعے پیش کیا گیا تھا پاکستان بننے کے بعد 23 مارچ کو کو اسی دن کے اعتبار سے سے ایک دن منایا جاتا ہے جسے یوم پاکستان کہا جاتا ہے . یہ ہمارے بزرگوں کی محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے میں میں آج یہ دن مناتے ہیں اور ملک کی طاقت , اپنی عوام کے جذبات کا اظہار ایک فوجی پریڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے. جسے ملک اور برون ملک دیکھا جاتا ہے
یوم پاکستان ہر سال23 مارچ کو منایا جاتا ہے۔
یوم یکجہتی قرارداد1940 لاہور قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے .جسے. پاکستان ریزولوشن. کے نام سے بھی جانا جاتا ہے. جو پاکستان کی تشکیل کا باعث بنی۔
یہ دن تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری دفاتر ، بینکوں اور نجی شعبوں میں عام تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یوم پاکستان کی تاریخ =
23 مارچ 1940 کو لاہور کی قرارداد پاس کی گئی .جس نے متحدہ ہندوستان کے تصور کو مسترد کردیا. اور مسلمانوں کے لئے آزاد ریاست کے قیام کی تجویز پیش کی حالانکہ اس قرارداد میں پاکستان کا ذکر ہی نہیں کیا ۔
اس قرارداد کے تحت 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی راہ ہموار ہوئی.جب پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی جمہوریہ بن گیا. 14 اگست کو یوم آزادی منایا جاتا ہے.
قرارداد کو نشان زد کرنے کے لئے (مینار پاکستان ) 1960 کی دہائی کے دوران اقبال پارک میں تعمیر کیا گیا تھا. جہاں آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور قرارداد پاس کی تھی.
یوم پاکستان کیسے منایا جاتاہے.
اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں پوری طرح تعطیلات ہوتی ہے صبح سویرے فوجی اور سویلین پریڈ کے ساتھ یوم پاکستان منایا جاتا ہے.
تمام سرکاری عمارتوں اور محکموں پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ قومی دن کے موقع پر ریلوے اسٹیشن , واپڈا ہاؤس, اور صوبائی اسمبلی کی عمارت قومی اسمبلی کی عمارت 'سینٹ' وزیراعظم ہاؤس سمیت متعدد عمارتوں کو روشنیوں اور رنگین بھنٹوں سے سجایا جاتا ہے ہے.
صدر مملکت یوم پاکستان کے دن قومی خدمت کرنے والے افراد قومی ایوارڈز اور میڈلز سے نوازا جاتا ہے.لاہور میں علامہ محمد اقبال کے مزار اور کراچی میں محمد علی جناح کے مزار پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائی جاتی ہے .
دن کو منانے کے لئے پاکستان آرمڈ فورسز عام طور پر ایک فوجی پریڈ کا انعقاد کرتی ہیں۔ پاک فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے دستے پریڈ میں شریک ہوتے ہیں۔ اس کی نگرانی صدر پاکستان کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان بھی کرتے ہیں.

یوم پاکستان پریڈ کو قومی یوم جوائنٹ سروسز پریڈ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے. فوجی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ امن کی خواہش کی عکاسی کی جاتی ہے. فوجی طاقت کے نمائش سے مسلح افواج کی پریڈ ایک ایسا واقعہ ثابت ہوتی ہے . جو قوم کو متحد کرتی ہے۔ پریڈ ایک طرف قوم کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور قوم کے جذبات میں اضافہ کرتی ہے تو دوسری طرف یہ اتحاد اور اتحاد کا پیغام دیتی ہےنظم و ضبط اتحاد اور فخر کا پیغام دینے کے لئے ہزاروں فوجی پریڈ کر کے مارچ کرتے ہیں.
سرکاری دفاتر ، بینک ، ڈاکخانے ، تعلیمی ادارے اور کاروبار بند ہوتے ہیں.
2021 میں یوم پاکستان کی پریڈ 25 مارچ کو کو ہوگی.
یوم پاکستان کی پریڈ بارش کی وجہ سے ملتوی کی گئی اور یہ پریڈ 25 مارچ2021 کو ہوگی. جس میں ملکی اور غیر ملکی لڑاکا طیارے پریڈ میں مارچ کریں گے . اور پاکستانی مسلح افواج اس پریڈ میں مارچ کرے گئے اور فوجی ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا اور اس میں غیر ملکی مہمان بھی شرکت کریںگے اور پریڈ کو دیکھیں گے اس میں بہت سے غیر ملکی سفیر شرکت کریں گے اور پریڈ دیکھیں گے اسلام آباد میں 25 مارچ کو عام تعطیل ہوگی.
یوم پاکستان کی پریڈ اس سال 23 مارچ کے دن ملتوی کی گئی گی اس کی سب سے بڑی وجہ ملک میں اور خاص طور پر اسلام آباد میں موسم کی خرابی ہے موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ پریڈ جو 23 مارچ کو تھی کی اب یہ 25 مارچ کو کی جائے گی
0 Comments