انسانی جسم میں بیماریوں اور اُن کی شفایابسلسلہی کا ایک نہ ختم ہونے والا

جس طرح زندگی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی عطا ہے اسی طرح اچھی صحت بھی قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ زندگی کی خوشیوں اور مسرتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کےلیے تندرستی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دراصل تندرست انسان ہی اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں اور لذتوں سے بھرپور لطف اُٹھا سکتا ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ نظام قدرت نے ہماری صحت کی حفاظت اور ہمارے جسم کو مناسب وقت تک برقرار رکھنے کےلیے ہمارے جسم میں ایسا خودکار نظام وضع کیا ہے جس پر غور کرنے سے انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ انسانی جسم میں بیماریوں اور اُن کی شفایابی کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ

ہمیشہ اور ہر وقت جاری رہتا ہے۔ انسانی جسم کے اندر ایک خودکار مدافعتی نظام ہر وقت متحرک رہتا ہے جو ہمارے جسم میں پیدا ہونے والی بے شمار بیماریوں کو خودبخود ختم کردیتا ہے۔ مثال کے طور پر ہمارے منہ میں روزانہ بے شمار ایسے جراثیم پیدا ہوتے ہیں جو مختلف اعضا اور خاص طور پر ہمارے دل کےلیے نہایت مضر ہوتے ہیں۔ لیکن جب کوئی انسان تیز تیز چلتا ہے اور تیز سانس لینے پر جب اُس کا منہ کھلتا ہے تو اس کے نتیجے میں بے شمار خطرناک جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں۔ گویا مناسب ورزش کے ذریعے ہمارے جسم کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جو عام طور پر ہمارے علم میں نہیں آتے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جیسے جیسے انسان بوڑھا ہوتا جاتا ہے اس کی رگیں سخت سے سخت تر ہوتی جاتی ہیں اور اس کی رگوں میں رکاوٹیں پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ رگوں میں سختی کی وجہ سے بھی انسان دل کے عارضے میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ ہلکی پھلکی ورزش نہ صرف پٹھوں کو نرم اور ذہن کو صاف کردیتی ہے بلکہ یہ رگوں کو زیادہ پھیلنے کے قابل بنادیتی ہے۔ اس لیے مناسب ورزش کو زندگی کا معمول بنا لینا چاہیے۔ زیادہ عمر کے افراد کےلیے گھر میں چلتے پھرتے رہنا ہی کافی ہوسکتا ہے۔
ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اور اس کے پیارے صحت مند زندگی گزاریں۔ صحت مند زندگی گزارنے کےلیے دیگر بہت سارے عوامل کے ساتھ اچھی اور مناسب غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ لہٰذا ایسی غذا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا چاہیے جو غذائیت سے بھرپور ہو۔ انسانی جسم کو بہتر نشوونما کےلیے روزانہ کی بنیاد پر پانی، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، وٹامن اور منرلز درکار ہوتے ہیں۔ اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ وہی غذا استعمال کی جائے جو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کی جائے۔
اچھی صحت کےلیے اگر کچھ بنیادی باتوں کو دھیان میں رکھ کر زندگی گزاری جائے تو انسان کئی پیچیدگیوں سے بچ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر انسانی صحت کی اچھی نشوونما کےلیے صفائی اور پاکیزگی کی بہت اہمیت ہے۔ کھانے پینے کے اوقات کی پابندی، کام اور کام میں توازن اور متوازن غذا کا استعمال انسانی صحت کےلیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
صحت مند کھانے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ انسان پلیٹیں بھر بھر کر کھائے اور سانس لینے کےلیے جگہ بھی نہ چھوڑے۔ کچھ لوگ گوشت پر بہت توجہ دیتے ہیں جبکہ ہفتے میں گائے کے گوشت کا ایک برگر یا مہینے میں ایک بڑے اسٹیک کے برابر گوشت انسانی جسم کی ضرورت کےلیے بہت سمجھا جاتا ہے۔ ہفتے میں ایک بار تھوڑی مچھلی اور مرغی بھی کھا سکتے ہیں۔ جبکہ انسانی جسم کو درکار پروٹین کا باقی حصہ سبزیوں سے پورا کرنا چاہیے۔ پھلوں اور سبزیوں کو ہماری غذا کا ضروری حصہ ہونا چاہیے۔ قدرت نے جو مختلف چیزیں ہمارے لیے پیدا کی ہیں ان سب کا مناسب استعمال انسانی صحت کو برقرار رکھنے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لیے کسی ایک چیز کا زیادہ استعمال کرنے کے بجائے مختلف قسم کی غذا کھانی چاہیے تاکہ جسم کو اس کی ضرورت کے مطابق غذائیت ملتی رہے

Post a Comment

0 Comments